سلو اوور ریٹ: انگلش کپتان ایک میچ کیلئے معطل

انگلش کپتان اوئن مورگن اور بلے باز جونی بیئراسٹو/ فائل فوٹو

انگلش کپتان اوئن مورگن اور بلے باز جونی بیئراسٹو/ فائل فوٹو

برسٹل: پاکستان کیخلاف سیریز کے تیسرے ون ڈے میں انگلش ٹیم کے سلو اوور ریٹ کے باعث آئی سی سی نے انگلش کپتان اوئن مورگن کوایک میچ کیلئے معطل کردیا۔

مورگن ناٹنگھم میں پاکستان کیخلاف چوتھے ون ڈے کیلئے دستیاب نہیں ہوں گے، قوانین کی خلاف ورزی پر جونی بئیراسٹو کی بھی سرزنش کی گئی۔

برسٹل میں انگلش ٹیم کا سلو اوور ریٹ، کپتان اوئن مورگن ایک میچ کیلئے معطل ہوگئے، جمعہ کو چوتھا ون ڈے نہیں کھیلیں گے۔

ساتھ ہی مقررہ وقت تک پورے اوورز نہ کرانے پر، مورگن پر چالیس فیصد جبکہ دیگر کھلاڑیوں پر بیس فیصد جرمانہ کیا گیا۔

دوسری جانب جونی بیئراسٹو کا وکٹ کو بیٹ مارنا، قوانین کی خلاف ورزی قراردیا گیا، سرزنش کی گئی اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا گیا۔

loading...
loading...