ویرات کوہلی پر 12 لاکھ بھارتی روپے جرمانہ

virat

آئی پی ایل فرینچائیز رائل چیلنجر بنگلور اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پر 12 لاکھ بھارتی یعنی تقریباً 24 لاکھ 48 ہزار پاکستانی روپے جرمانہ عائد کردیا گیا۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کنگز الیون پنجاب کے خلاف میچ میں مقررہ وقت میں ایک اوور پیچھے رہنے کی وجہ سے ان پر 12 لاکھ روپے جرمانہ ہوا۔

واضح رہے آئی پی ایل کے رواں سیزن میں یہ ان پر پہلا جرمانہ ہے جبکہ اگر وہ دوبارہ اس جرم کے مرتکب ہوئے تو انہیں 24 لاکھ بھارتی روپے یعنی تقریباً 49 لاکھ پاکستانی روپے سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

loading...
loading...