قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل

fitnesstest

ورلڈکپ 2019 کیلئے قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہوگئے، لیفٹ آرم سپنر عماد وسیم، محمد حسنین اور یاسر شاہ فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل کرنے میں ناکام رہے، محمد رضوان اور شان مسعود ٹیسٹ میں سپر فٹ قرار پائے۔

مشن ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے قومی کرکٹرز کے فزیکل فٹنس ٹیسٹ پہلا روزمکمل ہوگیا، فٹنس ٹیسٹ میں کھلاڑیوں کا یویو، بیپ اسٹرینتھ اور رننگ ٹیسٹ لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق کپتان سرفراز احمد، جنید خان، شعیب ملک، محمد عامر، رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، شان مسعود، عثمان شنواری اور شاداب خان نے فٹنس ٹیسٹ پاس کر لیا۔

 وکٹ کیپر محمد رضوان فٹنس لیول میں 20 پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ حسن علی اور شان مسعود 19 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

آ صف علی کا فٹس لیول 18.5 جبکہ شاہین شاہ آفریدی کا فٹنس لیول 18 رہا۔

ذرائع کے مطابق عماد وسیم، یاسر شاہ  اور محمد حسنین ٹیم  مقرر فٹنس لیول 17.4 تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

کھلاڑیوں کے فٹنس ٹیسٹ کے حتمی نتائج اور دو روزہ ٹریننگ سیشن کے بعد چیف سلیکٹر انضمام الحق 18 اپریل کو ٹیم کا اعلان کریں گے۔

loading...
loading...