معروف اینکر کو قتل کی دھمکیاں

فائل فوٹو۔۔۔

فائل فوٹو۔۔۔

اٹلانٹا کے ایک مقامی ٹی وی چینل کیلئے موسم کی خبریں پیش کرنے والی خاتون اینکر کو قتل کی دھمکیاں موصول ہونے لگیں۔

غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خاتون اینکر نے ٹورنیڈو کی وارننگ جاری کرنے کیلئے امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز کی جیت کے لمحات کو روک کر اپنی رپورٹ پیش کی تھی۔

اس رپورٹ کو پیش کرنے کی وجہ سے کئی منٹس کی لائیو کوریج ڈراپ ہوئی جبکہ ناظرین ٹائیگر ووڈز کی جیت کے لمحات کو دیکھنے سے محروم رہ گئے۔

امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز نے گزشتہ روز 2008 کے بعد ایک بار پھر شاندار کم بیک کرتے ہوئے ماسٹرز کپ گالف ٹورنامنٹ کا ٹائٹل اپنے نام کیا تھا جس کی جیت کے لمحات شائقین دیکھنا چاہتے تھے۔

اس واقعے کے بعد خاتون اینکر ایلیا ڈورسے کی جانب سے بتایا گیا کہ انہیں معروف گالفر کی جیت کے لمحات دیکھانے میں خلل پیدا کرنے پر نہ صرف منفی کمنٹس کا سامنا ہے بلکہ انہیں جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی موصول ہوئی ہیں۔

 

بعدازاں خوتون اینکر نے گالف لوورز کیلئے ٹویٹر پر ایک جذباتی پیغام شیئر کیا، اس پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ ‘آپ کی زندگیاں 5 منٹ کے کھیل سے بہت زیادہ اہم ہیں’۔ ذیل میں ٹویٹ ملاحظہ کریں۔

 

 

اپنے اس پیغام کو شیئر کرنے کے بعد انہوں نے ٹائیگر ووڈز کو جیت پر مبارکباد بھی پیش کی، ذیل میں وہ ٹویٹ بھی ملاحظہ کریں۔

loading...
loading...