ٹائیگر ووڈز نے 14 سال بعد ماسٹرز کپ گالف ٹورنامنٹ جیت لیا

wood

جارجیا: معروف امریکی گالفر ٹائیگر ووڈز نے چودہ سال بعد ماسٹر زکپ گالف ٹورنامنٹ جیت لیا۔

تفصیلات کے مطابق ٹائیگر ووڈز نے امریکی ریاست جارجیا میں ہونے والے ماسٹرز کپ گالف ٹورنامنٹ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے اپنا پندرہواں میجر ٹائٹل جیت لیا۔

ووڈز نے چودہ سال بعد ماسٹرز ٹورنامنٹ اپنے نام کیا، انہوں نے ٹوانڈر سیونٹی کے اسکور کے ساتھ فتح سمیٹتے ہوئے پانچویں گرین جیکٹ حاصل کی۔

ووڈز نے پانچویں مرتبہ ماسٹرز جبکہ گیارہ سال بعد کوئی بڑا ٹائٹل اپنے نام کیا ہے۔ انہوں نےاپنا آخری میجر ٹائٹل دو ہزار آٹھ میں جیتا تھا۔

loading...
loading...