کرکٹ ورلڈکپ کیلئے بھارت کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

ind

کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے بھارت نے پندرہ رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، کے ایل راہول، دنیش کارتھک اور وجے شنکر ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے جبکہ ریشب پانٹ اور امباتی رائیڈو سلیکٹرز کا اعتماد حاصل نہ کرسکے۔

تفصیلات کے مطابق کرکٹ ورلڈ کپ 2019 کیلئے پندرہ رکنی بھارتی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے جس کی قیادت ویرات کوہلی کریں گے۔

ورلڈ کپ کیلئے امباتی رائیڈو اور وکٹ کیپر ریشب پانٹ مضبوط امیدوار تھے تاہم سلیکٹرز نے دنیش کارتھک اور وجے شنکر پر اعتماد کا اظہار کیا۔

میگا ایونٹ کیلئے بھارتی اسکواڈ ویرات کوہلی، روہت شرما، شیکھردھون، مہیندرا سنگھ دھونی، کے ایل راہول، کیدھار یادیوو، دنیش کارتھک، وجے شنکر، ہاردیک پانڈیا، رویندرا جڈیجا، کلدیپ یادیوو، یوزویندر چاہل، بھوونیشور کمار، محمد شامی اور جسپریت بھمرا پر مشتمل ہے۔

دومرتبہ کی ورلڈ چیمپیئن بھارتی ٹیم میگا ایونٹ میں اپنا پہلا میچ پانچ جون کوجنوبی افریقا کیخلاف کھیلےگی جبکہ روایتی حریف پاکستان سےمقابلہ سولہ جون کو ہوگا۔

loading...
loading...