ورلڈکپ کیلئے15رکنی آسٹریلوی اسکواڈ کا اعلان،وارنراوراسمتھ کی واپسی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

سڈنی :کرکٹ آسٹریلیا نے ورلڈ کپ کیلئے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا، بال ٹیمپرنگ کےباعث ایک سال کی سزا بھگتنے والے سابق کپتان اسٹیون اسمتھ اورڈیوڈ وارنرٹیم میں واپس آگئے۔

کرکٹ ورلڈ کپ کیلئےدفاعی چیمپین آسٹریلیا کے 15رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا،اسٹیون اسمتھ اورڈیوڈ وارنرکی واپسی ہوئی ہے۔

سابق کپتان اسمتھ اورنائب کپتان وارنربال ٹیمپرنگ کےباعث ایک سالہ پابندی کی سزا کاٹنے کےبعد ٹیم میں واپس آگئے۔

ایرون فنچ کوکپتان برقراررکھا گیا ہے، دیگرکھلاڑیوں میں عثمان خواجہ، شان مارش، گلین میکسویل، مارکس اسٹوئنس، ایلکس کیرے، پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جھائے رچرڈسن، نیتھن کولٹرنائل، جیسن بہر نڈورف نیتھن لائن اورایڈم زمپا شامل ہیں۔

کرکٹ ورلڈ کپ کا آغاز30مئی سے انگلینڈ میں ہوگا، آسٹریلوی ٹیم پہلا میچ یکم جون کوافغانستان کیخلاف کھیلےگی۔

loading...
loading...