آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ٹرافی پاکستان پہنچادی  گئی

فائل فوٹو

فائل فوٹو

اسلام آباد:آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ٹرافی پاکستان پہنچادی  گئی ہے، چاروں صوبوں میں چمچماتی ٹرافی کی منہ دکھائی کی جائے گی۔

کرکٹ کے دیوانے ہوجائیں تیارِ ، آئی سی سی ورلڈ ٹرافی پاکستان پہنچ گئی، چاروں صوبوں میں رونمائی کی جائے گی ۔

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد دبئی سے ٹرافی لے کر اسلام آباد پہنچے ۔

سرفراز احمد نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹرافی چاروں صوبوں میں لے کر جائیں گے، کپتان نے ورلڈ کپ ٹرافی مستقل پاکستان میں لانے کیلئے عوام سے دعاؤں کی درخواست بھی کی ۔

 کرکٹ کی پاکستان میں واپسی پرفوج کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے سرفرازاحمد کا کہنا تھاکہ پاک فوج سمیت سیکیورٹی اداروں نے قربانیوں اورکاوشوں سے کرکٹ کے میدان آباد ہوئے ہیں ، ٹرافی کووزیراعظم ہاؤس کی یاترا کے بعد سینٹورس مال اسلام آباد میں نمائش کیلئے رکھا جائے گا ۔

 لاہورکے پیکجزمال میں 13 اورکراچی کے ڈولمین مال میں 14 اپریل کوپیش کیا جائے گا جہاں شہری ٹرافی کی تصاویراورسیلفیز لے سکیں گے ۔

 کراچی میں ٹرافی کی رونمائی کے موقع پرکنسرٹ اورآتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا ۔

loading...
loading...