تیسراون ڈے:آسٹریلیاکاپاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

ابوظہبی:تیسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

بدھ کو ابوظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ایک روزہ میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نےٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا، سیریز میں مہمان ٹیم کو 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

سیریز بچانے کیلئے گرین شرٹس کو آج کا میچ لازمی جیتنا ہوگا اور کپتان شعیب ملک آج کا میچ جیتنے کیلئے پرعزم ہیں۔

آسٹریلیا کیخلاف تیسرے میچ کیلئے قومی ٹیم میں 2تبدیلیاں کی گئی ہیں، محمد عباس اور فہیم اشرف کی جگہ جنید خان اور عثمان شنواری کو شامل کیا گیا ہے۔

مہمان ٹیم نے بھی 2 تبدیلیاں کیں، زخمی جے رچرڈسن اور کولٹر نیل آج کا میچ نہیں کھیل سکیں گے جن کی جگہ پیٹ کمنس اور جیسن بینڈروف کو گیارہ رکنی ٹیم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

قومی ٹیم شان مسعود، امام الحق، حارث سہیل، عمر اکمل، کپتان شعیب ملک، عماد وسیم، محمد رضوان، یاسر شاہ، عثمان خان شنواری، جنید خان اور محمد حسنین پر مشتمل ہے۔

loading...
loading...