میامی اوپن: نواک جوکووچ پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

novak

میامی: عالمی نمبرایک نوواک جوکووچ اورآسٹریلیا کے نک کرگیوز میامی اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے پری کوارٹرفائنل میں پہنچ گئے۔

میامی اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں ٹاپ سیڈنوواک جوکووچ کوفتح کیلئے جدوجہد کرنا پڑی۔

جوکووچ نے ارجنٹائن کےفیڈریکوڈیل بونس کےخلاف پہلا سیٹ ٹائی بریک پرسات پانچ سےجیتا۔

ڈیل بونس نےدوسرا سیٹ چھ چارسےجیت کرمقابلہ برابرکردیا۔

تیسرے اورفیصلہ کن سیٹ میں جوکووچ نےحریف کوصرف ایک گیم جیتنے کا موقع دیا اورچھ ایک سے فتح سمیٹتے

ہوئےپری کوارٹرفائنل میں قدم رکھ دیے۔

آسٹریلیا کےنک کرگیوزنےسربیا کےدوسان لیجووچ کومات دےکرآخری سولہ کھلاڑیوں میں جگہ بنالی۔

آسٹریلوی کھلاڑی نےاسٹریٹ سیٹس میں چھ تین اورچھ ایک سے کامیابی حاصل کی۔

loading...
loading...