پہلا ون ڈے: شاہینوں نے کینگروز کو بڑا ہدف دے دیا

haris

شارجہ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 5 میچز پر مشتمل سیریز کے پہلے میچ میں شاہینوں نے کینگروز کو جیت کیلئے 281 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق شارجہ کے تاریخی میدان پر کھیلے جارہے میچ کا ٹاس پاکستانی کپتان شعیب ملک نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 280 رنز اسکور کئے۔

پاکستانی ٹیم میں واپسی کرنے والے حارث سہیل نے شاندار سینچری اسکور کی، انہوں نے 115 گیندوں پر ناقابل شکست 101 رنز اسکور کئے۔

اس کے علاوہ عمر اکمل نے 48، اپنا ون ڈے ڈیبیو کرنے والے شان مسعود نے 40، اور فہیم اشرف نے 28 رنز اسکور کئے۔

عماد وسیم نے بھی اختتامی اوورز میں لاٹھی چارج کرتے ہوئے 13 گیندوں پر دھواں دار 28 رنزا سکور کئے۔

کینگروز کی جانب سے کولٹر نائل اور میکسویل نے 2، 2 جبکہ نیتھن لائن نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

loading...
loading...