پہلاون ڈے:پاکستان کاآسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

شارجہ: پہلے ون ڈے میں پاکستان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، جمعے کو شارجہ میں کھیلے جارہے 5 میچوں پر مشتمل سیزیز کے پہلے ون ڈے کا ٹاس پاکستانی کپتان شعیب ملک نے جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کی قیادت شعیب ملک کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شان مسعود، امام الحق، حارث سہیل، عمر اکمل، فہیم اشرف، عماد وسیم، محمد رضوان، محمد عامر، یاسر شاہ اور محمد عباس شامل ہیں۔

آسٹریلین ٹیم کی قیادت ایرون فنچ کر رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میںعثمان خواجہ، پیٹر ہینڈزکومب، شون مارش، گلین میکس ویل، مارکوس سٹوئنس، ایلکس کیری، نتھن کولٹر نیل، جھئے رچرڈسن، نتھن لیون اور ایڈم زامپا شامل ہیں۔

loading...
loading...