جنید جمشید (مرحوم) کی بڑی خواہش پوری ہوگئی

junaid

پاکستان کی مشہور و معروف مذہبی شخصیت اور سابق گلوکار جنید جمشید (مرحوم) کی بڑی خواہش پوری ہوگئی، انہوں نے پی ایس ایل 2016 کے درمیان بڑی خواہش کا اظہار کیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق مرحوم جنید جمشید نے 3 برس قبل اس خواہش کا اظہار کیا تھا کہ وہ اپنے برانڈ کے ‘لوگو’ کو پاکستان کے میدانوں میں دیکھنا چاہتے ہیں۔

بدقسمتی سے وہ خود تو ایک طیارے کے حادثے میں اس دنیا سے کوچ کرگئے مگر ان کی کمپنی اب بھی پاکستان سپر لیگ کے اسپانسرز میں شامل ہے اور یو اے ای کے بعد اب پاکستان میں بھی ان کی کمپنی کے اشتہار کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں نظر آئے۔

واضح رہے جنید جمشید 7 دسمبر 2016 کو طیارے حادثے میں اس دنیا سے رخصت ہوئے مگر رواں برس پاکستان سپر لیگ کے 8 میچز کراچی میں کھیلے گئے جہاں ان کے برانڈ کا لوگو میدان میں پینٹ کیا ہوا نظر آیا۔

مذہبی ماحول میں آنے سے قبل وہ پاکستان کے نامور گلوکاروں میں شمار ہوتے تھے، ان کی شہرت کی اصل وجہ ملی نغمہ ‘دل دل پاکستان’ ہے۔

loading...
loading...