نفرت کی آگ میں گوتم گمبھیر حواس کھو بیٹھے

gg

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق اوپنر گوتم گمبھیر پاکستان سے نفرت کی آگ میں اس قدر جل رہے ہیں کہ وہ اب اپنے ہوش و حواس بھی کھو بیٹھے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق غیرملکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم رواں سال انگلینڈ میں ہونے والے ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف میچ کا بائیکاٹ کرتی ہے تو تمام لوگوں کو اس فیصلے کو سپورٹ کرنا چاہیئے۔

گوتم گمبھیر نے بھارتی انتہا پسندوں والا روپ دھارتے ہوئے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اگر بھارت کو ورلڈکپ کے سیمی فائنل یا فائنل میں بھی پاکستان کا سامنا کرنا پڑے تب بھی یہ میچ نہیں کھیلنا چاہیئے۔

انہوں نے اپنی بات کو تقویت دینے کے لئے مؤقف اپنایا کہ پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والے فوجیوں کی زندگیوں سے زیادہ کچھ اہم نہیں ہے۔

واضح رہے کہ پی ایس ایل فائنل کے دوران کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے واضح کیا تھا کہ تمام بورڈز نے ایک دوسرے کے خلاف کھیلنے کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ اگر بھارت نے میچ کھیلنے سے انکار کیا تو انہوں پوائنٹس سے ہاتھ دھونا پڑے گا۔

loading...
loading...