کرائسٹ چرچ حملہ: واٹسن اور کوہلی بھی بول پڑے

sk

آج نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں پیش آنے والے دہشتگردی کے المناک واقعے پر آسٹریلیا کے اسٹار آل راؤنڈر شین واٹسن اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی بول پڑے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے آسٹریلیا کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شین واٹسن نے واقعے کو انتہائی افسوسناک قرار دیتے ہوئے متاثرہ فیملیز کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے، ان کا ٹویٹ ملاحظہ کریں۔

اس کے علاوہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے اس واقعے کو المناک اور چونکا دینے والا قرار دیا۔ انہوں نے بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے لئے بھی محفوظ رہنے کی دعا کی، ذیل میں ٹویٹ ملاحظہ کریں۔

 

 

loading...
loading...