ایلیمنیٹر ون: کراچی کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی

musa

کراچی: پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے پہلے ایلیمنیٹر میں کراچی کنگز نے اسلام آباد یونائیٹد کو جیت کیلئے 162 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے دھواں دار آغاز کیا، ایک موقع پر کراچی کا اسکور 1 وکٹ کے نقصان پر 102 رنز تھا مگر اچانک کراچی کی بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی اور مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر صرف 162 رنز اسکور کرسکی۔

کراچی کی جانب سے بابر اعظم نے 42، کولن منرو نے برق رفتار 32، لیونگ اسٹون نے 30 اور کولن انگرم نے 23 رنز اسکور کئے۔

اسلام آباد کے گیند بازوں نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا، نوجوان گیند باز محمد موسیٰ نے 3، فہیم اشرف نے 2 جبکہ رومان رئیس اور شاداب خان نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

loading...
loading...