بھارت کا جنگی جنون کھیل کے میدانوں تک بھی پہنچ گیا

فائل فوٹو

فائل فوٹو

نئی دہلی :بھارت کا جنگی جنون کھیل کے میدانوں تک بھی پہنچ گیا، آسٹریلیا کیخلاف میچ کوجنگی محاذ بنالیا، آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ون ڈے میں کھلاڑیوں کوفوجی ٹوپیاں پہنا دی گئیں۔

بھارت ایک بارپھرسیاست کوکھیل کے میدان میں لےآیا،آسٹریلیا کیخلاف میچ کوجنگی محاذ بنالیا،آئی سی سی قوانین کوبھی ہوا میں اڑادیا۔

رانچی میں آسٹریلیا کیخلاف تیسرے ون ڈے سے قبل سابق بھارتی کپتان اوراعزاز لیفٹینٹ کرنل مہیندرسنگھ دھونی نےکھلاڑیوں اورٹیم  مینجمنٹ میں کیپس تقسیم کیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کھلاڑیوں نےآرمی کیپس پلوامہ حملےمیں مرنے والےفوجیوں کوخراج تحسین پیش کرنےکیلئےپہنی ہیں۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نےٹاس کےوقت پوری ٹیم کی جانب سے میچ فیس نیشنل ڈیفنس فنڈ میں دینے کا اعلان کیا۔

سابق کپتان سنیل گواسکرنے کمنٹری باکس میں ساتھی کمنٹیٹرزمیں بھی آرمی کیپس تقسیم کیں،بھارت نے آرمی کیپس پہن کرآئی سی سی قوانین کوبھی ہوا میں اڑادیا۔

loading...
loading...