شنیرا اکرم کا شین واٹسن کیلئے زبردست ٹویٹ

00

کراچی: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مداحوں کیلئے آج کی سب سے اچھی خبر یہ رہی کہ سابق آسٹریلوی اسٹار آل راؤنڈر شین واٹسن نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پاکستان آمد کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ان کے اس فیصلے پر پاکستان کے کرکٹ شائقین نے ان کا بھرپور طریقے سے شکریہ ادا کیا اور خوب گرم جوشی سے ویلکم بھی کیا۔

جہاں کرکٹ شائقین نے انہیں گرمجوشی کے ساتھ خوش آمدید کہا وہیں سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی اہلیہ اور شین واٹسن کی ہم وطن شنیرا اکرم نے بھی ان کے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے اہم پیغام جاری کیا۔

شنیرا نے ٹویٹ میں لکھا کہ ‘خوش آمدید وٹو! شاید میری ٹیم کے لئے بہت اچھا نہیں ہے کہ آپ آ رہے ہیں لیکن میرا ملک سب سے پہلے آتا ہے اور ہم دوبارہ پاکستان میں آپ کی میزبانی کرنے کے لئے پرجوش ہیں۔ اگر آپ نے سوچا تھا کہ ہم کرکٹ کے بارے میں دلچسپی رکھتے تھے تو آپ یہاں موجود تھے۔ اب آپ انتظار کریں ہمیں دیکھنے کے لئے’۔

loading...
loading...