گلوبل زلمی لیگ 21 مارچ سے اسلام آباد میں منعقد ہوگی

zalmi

اسلام آباد: گلوبل زلمی لیگ کے لیے دنیا بھر میں زلمی ٹیموں کی تیاریاں بھرپور انداز میں جاری ہیں جبکہ لیگ اکیس مارچ سے اسلام آباد میں منعقد ہوگی۔ سولہ ممالک سے ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

پشاور زلمی کے زیر اہتمام گلوبل زلمی لیگ کے تیسرے ایڈیشن کا انعقاد اکیس مارچ سے اسلام آباد میں ہوگا۔ لیگ میں دنیا کے سولہ ممالک سے ٹیمیں پاکستان آئیں گی۔

لیگ کی تیاریوں کے لیے دنیا بھر میں سرگرمیوں کا سلسلہ جاری یے۔کوریا میں انچیون زلمی اور بحرین میں ماناما زلمی کے بھرپور پریکٹس سیشنز کیے۔

جنوبی کوریا کے شہر اتیوان میں انچیون زلمی کے اعزاز میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔

گلوبل زلمی لیگ کے لیے ٹیمیں اپنے اسکواڈ کا اعلان بھی جلد کریں گی۔

پشاور زلمی پاکستان کی واحد اسپورٹس فرنچائز ہے جس کے تیس سے زائد ممالک میں رجسٹرڈ فینز کلز اور ٹیمیں موجود ہیں۔

loading...
loading...