پی ایس ایل 4: ملتان کی ٹیم پھر بڑا اسکور کرنے میں ناکام

multan

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے چوبیسویں میچ میں ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے 119 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے میدان پر کھیلے جارہے میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیتا اور پہلے ملطان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 7 وکٹوں کے نقصان پر بامشکل 118 رنز اسکور کئے۔ حمد اعظم نے 26، کپتان شعیب ملک نے 26، کرس گرین نے 18 اور جیمز وِنس نے 16 رنز اسکور کئے۔

کراچی کے عثمان خان شنواری نے ملتان کی 4 وکٹیں اڑا کر ان کی کمر توڑ دی، اس کے علاوہ نوجوان اسپنر عمر خان نے بھی 3 اہم وکٹیں حاصل کیں۔

واضح رہے اگر ملتان کی ٹیم آج میچ ہارتی ہے تو وہ پی ایس ایل فور سے باہر ہوجائے گی۔

loading...
loading...