پی ایس ایل 4: کراچی کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

toss

ابوظہبی: پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے چوبیسویں میچ میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق ابوظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کر پہلے شعیب ملک کی ٹیم کو بیٹنگ دعوت دے دی۔

کراچی کی ٹیم اس وقت 7 میں سے 3 میچز جیت کر پانچویں جبکہ ملتان کی ٹیم 8 میں سے صرف 2 میچز جیت کر آخری پوزیشن پر ہے۔

ملتان کی ٹیم اگر آج ہار جاتی ہے تو وہ اس ٹورنامنٹ سے باہر ہوجائے گی جبکہ کراچی کی جیت ان کی اگلے مرحلے میں رسائی کیلئے کچھ آسانی پیدا کرے گی۔

اس اہم ترین میچ کیلئے دونوں ٹیمیں کن کن کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں؟ ذیل میں ملاحظہ کریں۔

loading...
loading...