پی ایس ایل 4: لاہور کا کراچی کو جیت کیلئے 134 رنز کا ہدف

lahore

دبئی: پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے بیسویں میچ میں لاہور قلندرز نے کراچی کنگز کو میچ جیتنے کیلئے 134 رنز کا ہدف دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے میدان پر کھیلے جارہے میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کر پہلے لاہور کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 133 رنز اسکور کئے۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے 33، سہیل اختر نے ناقابل شکست 29، کورے اینڈرسن نے 22، حارث سہیل نے 20 اور فخر زمان نے 18 رنز اسکور کئے۔

کراچی کے بولرز کی جانب سے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ دیکھنے کو ملا، افتخار احمد نے 2 اوورز میں 4 رنز دے کر 2 اہم کھلاڑیوں کو پویلین پہنچایا۔

اس کے علاوہ عمر خان، عماد وسیم اور محمد عامر بھی ایک ایک وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

loading...
loading...