پی ایس ایل 4: کراچی کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

toss

دبئی: پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے بیسویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندز کے خلاف انتہائی اہم میچ میں ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے میدان پر کھیلے جارہے میچ کا ٹاس کراچی کنگز کے کپتان عماد وسیم نے جیت کر فخر زمان کی لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دے دی۔

اس اہم ترین میچ کے لئے کراچی کی ٹیم میں 2 جبکہ لاہور کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔

لاہور قلندرز کی ٹیم میں شاہین آفریدی کی جگہ اعزاز چیمہ جبکہ بین ڈنک اور عثمان شنواری کی جگہ ایرون سمرس اور محمد رضوان کو کراچی کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

loading...
loading...