انگلش پریمیئر لیگ: لیورپول نے واٹفورڈ کو 0-5سے شکست دیدی

liverpool

انگلش پریمیئرلیگ میں دلچسپ اورسنسنی خیز مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔لیگ لیڈرز لیورپول نےواٹفورڈ کو پانچ صفر سےروند ڈالا۔آرسنل کی بورن ماؤتھ کیخلاف پانچ ایک سے فتح۔ مانچسٹرسٹی نے ویسٹ ہیم کو ایک گول سےشکست دی۔

لیگ لیڈرز لیورپول نےواٹفورڈ کومات دےکرٹاپ پوزیشن برقراررکھی۔فاتح ٹیم کےسادیومانے اوروین ڈیجک نےدودوگول اسکورکئے۔

سرجیواگیورو کےفیصلہ کن گول کی بدولت دفاعی چیمپئن مانچسٹرسٹی نےویسٹ ہیم کوایک صفرسےہرایا۔سٹی ایک پوائنٹ کےفرق سے دوسرےنمبرپرہے۔

آرسنل نےاے ایف سی بورن ماؤتھ کوپانچ ایک سے کچل دیا۔اوزل، کھیتاریان، کوشیلنی، اوبامیانگ اورلاکازیٹے نےگول اسکورکئے۔

مانچسٹریونائیٹڈ کےلوکاکو نے دو اورایشلےینگ نےایک گول کرکےاپنی ٹیم کوکرسٹل پیلس کیخلاف تین ایک سے فتح دلائی۔

loading...
loading...