پی ایس ایل 4: پولارڈ کے کیچ نے ملتان سے فتح چھین لی

pollard

دبئی: پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے انیسویں میچ میں پشاور زلمی نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کے میدان پر کھیلے جارہے میچ کا ٹاس پشاور کے کپتان ڈیرن سیمی نے جیت کر پہلے ملتان سلطانز کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

ملتان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز اسکور کئے اور مخالف ٹیم کو 173 رنز کا ہدف دیا۔

ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی نے آخری اوور میں عمر امین اور کیرون پولارڈ کی نصف سینچریوں کی بدولت 3 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی، دونوں نے بالترتیب 54 اور 52 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلیں۔

اس کے علاوہ امام الحق نے 39 اور آندرے فلیچر نے 24 رنز اسکور کئے۔

ملتان کی جانب سے محمد عرفان، محمد الیاس اور شاہد آفریدی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

پشاور زلمی کے کیرون پولارڈ کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

loading...
loading...