‘میں تمھیں بتاؤں گا کہ تیزی آخر کہتے کس کو ہیں’

shoaib

کرکٹ کی دنیا کے ڈان راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر نے ایک ٹویٹ کرکے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا۔

تفصیلات کے مطابق اسپیڈ اسٹار نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ ‘میں ہوں شعیب اختر، آج کل کے جو بچے ہیں ان کو لگتا ہے انھیں بہت کچھ آتا ہے اور ان کو یہ بھی لگتا ہے کہ وہ میری تیزی کو چیلنج بھی کر سکتے ہیں’۔

ویڈیو میں ان کا کہنا ہے کہ بچوں میں 14 فروری کو واپس آرہا ہوں اور میں تمہیں بتاؤں گا کہ تیزی آخر کہتے کس کو ہیں۔

ویڈیو میں شعیب اختر نے لیگ کھیلنے کا علان بھی کیا جس پر شائقین کرکٹ تجسس کا شکار ہوگئے کہ سابق فاسٹ بولر آخر کون سی لیگ کھیلیں گے۔

واضح رہے شعیب اختر نے اپنی اس ٹویٹ میں 14 فروری کا ذکر کیا ہے اور اسی روز پی ایس ایل کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز ہونا ہے۔

loading...
loading...