سنیل نارائن انجری کا شکار ہوگئے

narine

ویسٹ انڈیز سے تعلق رکھنے والے جادوگر اسپنر اور جارح مزاج بلے باز سنیل نارائن فنگر انجری کا شکار ہوگئے جس کے باعث وہ پاکستان سپر لیگ کے ابتدائی میچز نہیں کھیل سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل سیزن فور میں سنیل نارائن کوئٹہ کی ٹیم کا حصہ ہوں گے، تاہم اب وہ انجری کے باعث اس ٹورنامنٹ کے ابتدائی میچز کھیلنے سے قاصر رہیں۔

سنیل نارائن اپنے میڈیکل ٹیم سے مشاورت کے بعد میچز کھیلنے کا فیصلہ کریں گے، کوئٹہ کی ٹیم نے نارائن کے نعم البدل کے طور پر سمرسیٹ کے لیگ اسپنر میکس والر کو ڈرافٹ میں شامل کرلیا ہے۔

واضح رہے سنیل نارائن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں شمولیت سے قبل لاہور قلندرز کا حصہ تھے تاہم اس سیزن کے ڈرافٹ میں لاہور نے انہیں کوئٹہ کے ساتھ ٹریڈ کردیا تھا۔

loading...
loading...