انگلش پریمیئر لیگ: نیوکاسل بمقابلہ وولوز1-1گول سے برابر

new

انگلش پریمیئر لیگ میں وولورہیمپٹن اورنیوکاسل یونائیٹڈ کا میچ سنسنی خیز مقابلے کےبعد ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔

پریمیئرلیگ میں تنزلی سے بچنے کیلئےنیوکاسل یونائیٹڈ کو وولوزکے خلاف لازمی فتح درکار تھی۔

پہلےہاف میں کوئی گول اسکورنہ ہوسکا لیکن دوسرے ہاف کےآغازمیں نیوکاسل کےہیڈن نےگیند کوجال میں ڈال کرٹیم کو سبقت دلادی۔

نیوکاسل کی فتح یقینی نظرآرہی تھی لیکن میچ کے آخری لمحات میں وولوزکےولی بولی نےڈرامائی اندازمیں گول

کرکےنیوکاسل کو فتح سے محروم کردیا۔

نیوکاسل کی ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر16ویں نمبرپرہےجبکہ وولوزکاساتواں نمبرہے۔

loading...
loading...