محمد یوسف کا فخر زمان کو انتہائی اہم مشورہ

yousuf

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور اپنے وقتوں کے عظیم بلے باز محمد یوسف کا کہنا ہے کہ جارح مزاج اوپننگ بلے باز فخر زمان کو اپنی بیٹنگ تکنیک میں بہتری لانا ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان کا کہنا تھا کہ فخر زمان ایک دلیر بلے باز ہیں۔

ایک کلینڈر ایئر میں سب سے زیادہ (سنہ 2006 میں 1788 رنز) ٹیسٹ رنز اسکور کرنے والے مایہ ناز بلے باز کا مزید کہنا ہے کہ فخر آؤٹ ہونے سے نہیں ڈرتے، انہیں شارٹ گیندوں پر مشکلات کا سامنا ہے۔

محمد یوسف نے مزید کہا کہ شارٹ گیندیں کھیلتے ہوئے فخر کے پاس وقت کم ہوتا ہے جس کے حل کیلئے انہیں کوچ کے ساتھ مشاورت کرنا ہوگی۔

سابق کپتان نے موجودہ کپتان سرفراز احمد کی بیٹنگ فارم پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہر کھلاڑی کے کیرئیر میں اچھا برا وقت آتا ہے اور سرفراز میں کم بیک کرنے کی بھرپور صلاحیت ہے۔

محمد یوسف نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں سری لنکا کے خلاف میچ میں انوں نے اپنی شاندار بلے بازی کے ذریعے ٹیم کو فتح دلائی تھی۔

ماضی کی طرح محمد یوسف نے ایک بار پھر اس بات پر زور دیا کہ ہمیں ٹی ٹوینٹی نہیں ٹیسٹ کرکٹ پر توجہ دینی چاہیئے۔

loading...
loading...