تیسرا ون ڈے: پاکستان ویمنز ٹیم نے ویسٹ انڈیز کو ہراکر سیریز جیت لی

women

دبئی: تیسرے ایک روزہ خواتین کرکٹ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیزکو چار وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز دو ایک سے جیت لی ۔

آئی سی سی اکیڈمی دبئی میں ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

تاہم پاکستانی بولروں کی نپی تلی بالنگ کے سبب پوری ویسٹ انڈیز ٹیم 159 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اسٹیفنی ٹیلر52رنز بناکر نمایاں رہیں۔

 نشرہ سندھ نے دس اوور میں صرف 21 رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیانا بیگ نے بھی تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

جواب میں پاکستان نے ہدف چھ وکٹوں کے نقصان پر48 ویں اوور میں حاصل کرلیا اوپنر سدرہ امین نے 52 رنزکی اننگ کھیلی۔

ندا ڈار نے26 اور جویریا خان نے 24رنز بنائے۔

سدرہ امین کوشاندار کارکردگی پر میچ اور سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

تین میچوں کی سریز دو ایک سے پاکستان کے نام رہی ۔

یہ کیس بھی ایک روزہ سیریز میں پاکستان کی ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلی کامیابی ہے۔

loading...
loading...