ماہرہ خان پشاور زلمی کا حصہ بن گئیں

Untitled-1

کراچی: ماہرہ خان کو پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے لیے پشاور زلمی کی  برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کردیا گیا۔

پشاور زلمی کے چیرمین جاوید آفریدی نے ٹوئٹر کے زریعے پیغام دیا کہ میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پاکستان سپر لیگ کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی نے پی ایس ایل سیزن فور کے لیے بھی ماہرہ خان کو اپنا برانڈ  ایمبیسیڈر مقرر کیا ہے۔

جاوید آفریدی نے کہا کہ وہ ماہرہ خان کو ایک مرتبہ پھر زلمی فیملی میں خوش آمدید کہتے ہیں۔ ماہرہ خان پشاور زلمی کی بڑی سپورٹرز میں سے ایک ہیں اور پی ایس ایل تھری میں بھی پشاور زلمی کی ایمبیسیڈر اور دبئی میں ہونیوالے میچز اور کراچی میں ہونیوالے پی ایس ایل فائنل میں پشاور زلمی کی سپورٹ کے لیے موجود تھیں۔

loading...
loading...