پی ایس ایل فور کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کا بڑا اعلان

Untitled-1

کراچی:پاکستان سپر لیگ سیزن فور کے آغاز سے قبل پشاور زلمی کی جانب سے ایک بڑا اعلان کیا گیا ہے، گلوبل زلمی لیگ کا تیسرا ایڈیشن مارچ میں پاکستان میں منعقد ہوگا، جس میں 16 ممالک سے زلمی کلبز کی ٹیمیں ان ایکشن ہو گیں۔

 پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سب سے پہلے اور اہم کردار ادا کرنے کے بعد  پشاور زلمی نے ایک اور بڑا قدم اٹھا لیا۔

پشاور زلمی کے پلیٹ فارم سے ہونے والے گلوبل زلمی لیگ کا تیسرا ایڈیشن رواں سال  مارچ میں اسلام آباد میں منعقد ہوگا، دنیا کے 16 ممالک سے ٹیمیں کرکٹ کھیلنے پاکستان آئیں گی۔

زلمی پلئیرز ڈیولمپنٹ پروگرام کے تحت گلوبل زلمی لیگ سے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم بھی تشکیل دی جائے گی۔  گلوبل زلمی لیگ کا تیسرا ایڈیشن 21 مارچ سے اسلام آباد میں شروع ہوگا جس کا فائنل 31 مارچ کو کھیلا جائے گا۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں سب سے پہلے اور اہم کردار پشاور زلمی نے ادا کیا تھا جب پی ایس ایل ٹو کا فائنل کھیلنے کے لیے پشاور زلمی کی پوری ٹیم لاہور آئی تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں خوشی ہے کہ اس بڑے قدم کے بعد پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی بتدریج جاری ہے اور پی ایس ایل کے آٹھ میچز ہونے کے بعد گلوبل زلمی لیگ کے انعقاد سے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی اور ملک کا مثبت امیج دنیا بھر میں اجاگر کرنے میں مدد ملے گی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ پشاور زلمی واحد پی ایس ایل فرنچائز ہے جس کے دنیا کے 25 سے زائد ممالک میں رجسٹرڈ فینز کلبز قائم ہے اور دنیا کے سولہ ممالک سے زلمی کلبز کی ٹیموں کی آمد سے جہاں  پاکستان کے مثبت امیج کو دنیا بھر جائیگا وہیں ساتھ ہی نوجوان کرکٹرز کو پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کا بہترین تجربہ حاصل ہو گا۔

شہریار آفریدی نے کہا کہ گلوبل زلمی لیگ کا پہلا ایڈیشن دو ہزار سترہ اور دوسرا ایڈیشن دو ہزار اٹھارہ میں عجمان میں منعقد ہوا تھا۔ گلوبل زلمی لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے بعد گلوبل زلمی لیگ ٹیم کا اعلان بھی کیا جائیگا جو دنیا کے مختلف ممالک میں کرکٹ ٹورنامنٹس کھیلیں گی۔

loading...
loading...