پی ایس ایل کا آفیشل سانگ آج ریلیز ہوگا

pslimage

پاکستان سپرلیگ فور کا آفیشل گانا تو آج ریلیزن ہوگا۔ پی سی بی نے افتتاحی تقریب میں فنکاروں کی جاندارپرفارمنس سے سماں باندھنا پر پورا انتظام بھی کررکھا ہے۔ جنون گروپ اور امریکی ریپر پٹبل بھی پرفارم کریں گے۔

پی ایس ایل فورکی افتتاحی تقریب کا آغاز ہونے جارہا ہے اور شائقین کے دل میں گھر کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ چودہ فروری کودبئی اسٹیڈیم میں ملکی اورغیرملکی ستارے جگمگائیں گے۔

سیزن فورکا آفیشل سانگ گانے والےفواد خان بھی ادھم مچائے گے۔ جرمنی کے بونی ایم گروپ کے ساتھ امریکی ریپرپٹبل بھی رنگ جمائے گا۔

شجاع حیدراورآئمہ بیگ بھی سربکھیریں گی۔ جنون گروپ کی پرفارمنس بھی لہوگرمائے گی۔

loading...
loading...