ماریہ شراپوا نے تیسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

maria

میلبرن: سابق چیمپئن روس کی ماریہ شراپوا، پیٹرا کوویٹووا، روبرٹوباتستا اورکےنیشیکوری نےآسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کےتیسرےراؤنڈ کیلئےکوالیفائی کرلیا۔

میلبرن میں جاری سال کےپہلےگرینڈ سلم کےدوسرےراؤنڈ میں ماریہ شراپوا نےسوئیڈن کی ریبیکا پیٹرسن کےخلاف اسٹریٹ سیٹس میں فتح سمیٹی۔

روسی ٹینس اسٹارنےچھ دواورچھ ایک سےکامیابی حاصل کی۔

ایٹھ سیڈ پیٹرا کوویٹووا نےرومانیہ کی کیملیا بیگوکوچھ ایک اورچھ تین سےمات دےکرتیسرےراؤنڈ میں قدم رکھ دیے۔

مینزسنگلزکےایتھ سیڈ جاپان کے کےنیشکوری کواگلےمرحلےتک رسائی کیلئے سخت جدوجہد کرنا پڑی۔

نیشیکوری نےایووکارلوچ کوپانچ سیٹ کےاعصاب شکن مقابلےمیں چھ تین، سات چھ، پانچ سات، پانچ سات اورسات چھ سےہرایا۔

اسپین کےروبرٹوباتستا نےآسٹریلیا کےجان ملی مین کوچھ تین، چھ ای، تین چھ، چھ سات اورچھ چارسےشکست دی۔

loading...
loading...