جنوبی افریقہ نے اہم کھلاڑیوں کو آرام دے دیا

paksa

جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف سیریز کے پہلے 2 ایک روز میچز کیلئے اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پہلے 2 ایک روزہ میچز میں وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک اور فاسٹ بولر ڈیل اسٹین کو آرام دے دیا جبکہ ٹیسٹ سیریز کے کامیاب ترین بولر جُوان اولیویئر اور بلے باز ایڈئن مارکرم کو اسکواڈ میں شامل کرلیا۔

کوئنٹن ڈی کوک کی غیر موجودگی میں ہینرِچ کلاسین وکٹ کیپنگ کے فرائض سرانجام دیں گے۔ اسکواڈ کا حصہ بننے والے جُوان اولیویئر نے پاکستان کے خلاف 3 ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں 14 اعشایہ 70 کی اوسط سے 24 وکٹیں حاصل کی تھیں۔

پہلے 2 ون ڈے میچز کیلئے جنوبی افریقہ کے 15 رکنی اسکواڈ میں کپتان فاف ڈوپلیسس، ہاشم آملہ، ایڈئن مارکرم، ریزے ہینڈرکس، عمران طاہر، ہیررِچ کلاسین، ڈیوڈ ملر، ڈین پیٹرسن، ایڈائل فیہلُکوایو، ڈیوائن پریٹوریئس، کاگیسو رباڈا، تبریز شمسی، جُوان اولیویئر اور راسی وینڈر ڈوسین شامل ہیں۔

واضح رہے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 19 جنوری سے ون ڈے 5 میچز پر مشتمل سیریز کا آغاز ہوگا۔

loading...
loading...