پی سی بی نے سعیداجمل سے انٹرویوپرجواب طلب کرلیا

saeed-ho-ja-ab-1

پاکستان کرکٹ بورڈ نے آف اسپنرسعیداجمل سے انٹرویوپرجواب طلب کرلیا، سعیداجمل نے انٹرویومیں پی سی بی اورآئی سی سی پرتنقید کی تھی۔پاکستان کرکٹ بورڈ اورانٹرنیشنل کرکٹ کونسل کیخلاف بیان بازی سعیداجمل کومہنگی پڑگئی، پی سی بی نے اجمل کے نجی ٹی وی چینل کودئیے گئے انٹرویوکا نوٹس لے لیا، بورڈ نے شوکازنوٹس جاری کرتے ہوئے اجمل سے سات روزمیں جواب طلب کیا ہے، ذرائع کے مطابق سعیداجمل بورڈ کومطمئن نہ کرسکے توانہیں سینٹرل کنٹریکٹ سے محروم ہونا پڑسکتا ہے، سعیداجمل نے انٹرویومیں کہا تھا کہ بھارتی بالرزچکنگ کرتے ہیں توکسی کونظرنہیں آتا، آئی سی سی کی جانب سے بھارتی اسپنرزکوکھلی چھوٹ دی گئی ہے، آئی سی سی آف اسپن کے فن کوختم کرنا چاہتی ہے، سعید اجمل نے پی سی بی پربھی تنقید کی کہ اس نے آئی سی سی میں ان کا کیس نہیں لڑا۔

loading...
loading...