کرکٹ آسٹریلیا کی پاکستان میں آکر کھیلنے سے معذرت

فائل فوٹو

فائل فوٹو

پاکستانی شائقین کوملک میں غیرملکی ٹیم کوایکشن میں دیکھنےکیلئےکرنا ہوگا مزید انتظار۔ کرکٹ آسٹریلیا نے رواں برس پاکستان میں آکر کھیلنے سے معذرت کرلی۔

 کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق حالات بہتر ہورہے ہیں لیکن کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے۔

ذرائع کے مطابق آسٹریلیا کا فی الحال پاکستان میں کھیلنے سے انکار کردیا۔

پی سی بی نے دو ون ڈے میچز کھیلنے کی خواہش ظاہرکی تھی۔ کرکٹ آسٹریلیا نے آسرا دیاپھرسیکیورٹی خدشات کوجوازبناکرمعذرت کرلی۔

بورڈ کے مطابق کھلاڑیوں کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہےلیکن مستقبل میں پاکستان آکر کھیل سکتے ہیں۔

اب مارچ اپریل میں ہونے والی ون ڈے سیریز کے تمام پانچ میچز یواے ای میں ہوں گے۔

loading...
loading...