ویرات کوہلی ریٹائرمنٹ کے بعد کیا کریں گے؟

viratimage

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کا کہنا ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کرکٹ سے مکمل طور پر کنارہ کشی اختیار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک پریس کانفرنس میں بات کرتے ہوئے ویرات کا کہنا تھا کہ وہ ریٹائرمنٹ کے بعد کسی بھی ٹی ٹوینٹی لیگ میں حصہ نہیں لیں گے۔

انہوں نے واضح کیا کہ کرکٹ کو خیرباد کہنے کے بعد وہ دوبارہ بلاّ نہیں اٹھائیں گے اور بالکل سین سے غائب ہو جائیں گے۔

ویرات کوہلی کا شمار دنیائے کرکٹ کے بہترین بلے بازوں میں ہوتا ہے، وہ کسی ایک فارمیٹ میں نہیں بلکہ کرکٹ کے تینوں فارمیٹس میں اپنی لاجواب کارکردگی کا سلسلہ جاری کھے ہوئے ہیں اور اب تک کئی ریکارڈ اپنے نام کرچکے ہیں۔

اب تک کئی ایسے سابق کرکٹرز جنہوں نے ریٹائرمنٹ کے بعد دنیا بھر کی ٹی ٹوینٹی لیگز میں حصہّ لیا مگر کوہلی کا ایسا کوئی ارادہ نہیں۔

بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے یہ بھی کہا کہ ‘مجھے نہیں معلوم، ہو سکتا ہے میرا ارادہ مستقبل میں جا کر تبدیل ہوجائے مگر فی الحال میں نے ایسا کچھ نہیں سوچ رکھا’.

انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے پانچ سالوں میں اتنی کرکٹ کھیل لی کہ میں نہیں سمجھتا کہ ریٹائرمنٹ کے بعد میں کبھی بلّا بھی اٹھاؤں گا۔

loading...
loading...