جوہانسبرگ ٹیسٹ: پاکستانی بیٹنگ لائن پھر بکھر گئی

psa

جوہانسبرگ: پاکستانی بلے باز ایک بار پھر دھوکے باز نکلے، جنوبی افریقہ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں قومی ٹیم 185 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق سینئر بلے باز تو کھاتہ ہی نہ کھول پائے، اولیوئیر ایک بار پھر خطرہ ثابت ہوئے پانچ وکٹیں لے اڑے۔

بلے بازوں نے بولرز کی محنت پر ایک بار پھر پانی پھر دیا، ٹاپ اور مڈل آرڈر بلے باز غلطیوں سے سبق نہ سیکھ پائے۔

امام الحق کو دوچانس ملے، وہ تینتالیس رنز پر چلتے بنے۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے اننگز میں 6 کیچز چھوڑے گئے۔

سینئیر اظہر علی اور اسد شفیق نے تو کھاتہ کھولنے کی زحمت نہ کی۔ سرفراز احمد نے 50 اور بابر نے 49 رنز بناکر وکٹیں تحفے میں دے دیں۔

ٹیل اینڈرز سے تو امید ہی نہ رہی، پوری ٹیم ایک سوپچیاسی رنز پربک ہوگئی۔

واضح رہے جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی پہلی اننگز میں 262 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی۔

loading...
loading...