خواتین کیخلاف بیان پانڈیا اور کے ایل راہول کو مہنگا پڑ گیا

z

بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور کے ایل راہول، کرن جوہر کے ٹاک شو میں شرکت کے بعد سے تنازعہ کا شکار ہوگئے ہیں۔

شو میں خواتین کے متعلق انتہائی نازیبا جملے  اداکرنے کی وجہ سے ہاردک کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بناگیا تھا۔

دونوں بھارتی کرکٹرزکو   اس اوچھی حرکت کے بعد آسٹریلیا کےخلاف ون ڈے سیریز سے معطل بھی کردیا گیا تھا۔

ایشا گپتا، جن کے متعلق یہ افواہیں تھیں کہ وہ ہاردک پانڈیا کی قریبی دوست ہیں، سے بھارتی آل راؤنڈر کے جملے کے متعلق پوچھا گیا۔

“اس سوال پر ایشا بھڑک اٹھیں اور جواب میں پوچھا “آپ کو کس نے بتایا کہ وہ میرے دوست ہیں؟

انہوں نے کہا پہلی بات تو یہ ہے کہ عورتوں کو خود کا مردوں سے موازنہ نہیں کرنا چاہیئے۔ ہم ہر اعتبار سے بہترین ہیں۔

انہوں نے مزید کہا میرا نہیں خیال کسی کو عورتوں کے متعلق نازیباکلمات کہنے چاہیئے۔

Zee News بشکریہ

loading...
loading...