جنید خان کو منتخب کیوں نہیں کیا؟ انضمام نے بتادیا

inzamam

لاہور: قومی سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے سیریز میں پروٹیز کا ان ہی کے دیس میں شکار کرنے کے لئے 16 رکنی ٹیم کا اعلان کردیا۔

ٹیم میں محمد عامر، محمد رضوان اور حسین طلعت کی واپسی ہوئی ہے جبکہ آصف علی، حارث سہیل اور جنید خان کو ڈراپ کردیا گیا۔

ٹیم کے اعلان کے بعد جنید خان کی عدم سلیکشن پر کچھ کرکٹ حلقوں نے تحفظات کا اظہار کیا تاہم انضمام الحق نے جنید خان کو منتخب نہ کرنے کی وجہ بتادی۔

چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ جنید کے نام کو اس دورے کیلئے زیر غور لایا ہی نہیں گیا، ہم سمجھتے ہیں کہ انہیں اپنی بولنگ پر مزید توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ فٹنس مسائل کی وجہ سے نیوزی لینڈ کا دورہ بھی ادھورا ہی رہ گیا تھا۔

واضح رہے قومی ٹیم سرفراز احمد کی قیادت میں جنوبی افریقہ کے خلاف 19 جنوری سے 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی۔

loading...
loading...