سینچورین ٹیسٹ: پروٹیز 223 رنز تک محدود

pakvsrsa

سینچورین: جنوبی افریقا کیخلاف پہلے ٹیسٹ میں پاکستان کا شاندار کم، پروٹیز ٹیم کو پہلی اننگز میں 223 رنز پرڈھیر کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی پیسرز عامر اور شاہین نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار چار وکٹیں لیں۔

میزبان ٹیم کی پہلی اننگز کی برتری کو محض 42 رنز تک محدود کردیا۔

قومی پیس بیٹری نے کمال کردکھایا، حسن علی نے ابتداء کی، بقیہ کام محمد عامر اور شاہین آفریدی نے تمام کیا۔

پروٹیز بلے باز بووما نے 53 اور ڈی کوک نے 45 رنز بنا کر مزاحمت کی۔ آغاز سے ڈگمگاتی اننگز، 223 رنز پر بک ہوئی۔

حسن نے دو، شاہین اور عامر نے چار چار شکار کئے جبکہ یاسر شاہ کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔

loading...
loading...