قومی کرکٹراحمد شہزاد پر عائد پابندی کی مدت آج ختم

فائل فوٹو

لاہور:قومی کرکٹراحمد شہزاد پر عائد پابندی کی مدت آج ختم ہو رہی ہے،ممنوعہ ادویات کے استعمال کےباعث احمد شہزاد پر پابندی لگائی گئی تھی۔

احمد شہزاد کا جولائی میں پاکستان کپ کے دوران ڈوپ ٹیسٹ مثبت آیا تھا،ممنوعہ ادویات کےاستعمال کےباعث پی سی بی نےاوپننگ بیٹسمین پر4ماہ کی پابندی لگادی تھی جو10نومبرکوختم ہونا تھی۔

احمد شہزاد کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرپابندی میں چھ ہفتےکا اضافہ کردیا گیا تھا۔

احمدشہزاد نے دوران پابندی کلب کرکٹ کھیلی، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان پرعائد 10نومبرکی پابندی 22دسمبرتک بڑھادی گئی تھی،پابندی کے باعث احمد شہزاد قائد اعظم ٹرافی میں شرکت نہیں کرسکے تھے۔

loading...
loading...