شرجیل خان کی واپسی کا امکان؟

sharjeel

پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں منظر عام پر آنے والے اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل کے نتیجے میں پی سی بی کی جانب سے بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے جارح مزاج بلے باز شرجیل خان پر 5 سال کی پابندی عائد کردی تھی۔

تفصیلات کے مطابق کچھ ہفتوں قبل شرجیل خان کی پی سی بی کے چیئرمین احسان مانی سے ملاقات ہوئی تھی۔ جس میں انہوں نے سزا میں کمی اور مقدمے پر نظر کی اپیل کی تھی۔

اگر شرجیل پی سی بی سے تعاون کرتے ہیں اور بحالی پروگرام کا حصہ بنتے ہیں تو ستمبر 2019 سے پاکستان کے لئے انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے اہل ہو سکتے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ شرجیل خان کا اپنی پابندی کو چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں اور وہ پی سی بی کے بحالی پروگرام میں شرکت کے خواہاں ہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے پی سی بی کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔

خیر اب دیکھنا یہ ہے کہ وہ کب سے کرکٹ میں واپسی کے اہل ہو پاتے ہیں۔

loading...
loading...