ویرات کوہلی ‘بدتمیز ترین کھلاڑی’ قرار

naseer

بولی وڈ کے مشہور و معروف اداکار نصیر الدین شاہ نے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کو ‘بدتمیز ترین کھلاڑی’ قرار دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارتی کپتان ویرات کوہلی اور آسٹریلوی کپتان ٹم پین کے درمیان نوک جھونک دیکھنے کو ملی تھی۔

دونوں کپتانوں کے درمیان لفظی جنگ اس حد تک بڑھ گئی تھی کہ ایک دوسرے کے سامنے آکر ٹکراگئے اور بیچ بچاؤ کے لئے امپائرز کو اپنا کردار ادا کرنا پڑا تھا۔

Image result for virat and tim paine

کچھ عرصہ قبل ایک پروموشنل ویڈیو میں ویرات کوہلی کے مداح نے ایک کمنٹ کیا تھا جس میں اس مداح کا کہنا تھا کہ ‘وہ موجودہ بھارتی کھلاڑیوں سے زیادہ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے بلے بازوں کو پسند کرتا ہے’۔

Image result for virat and tim paine

یہ کمنٹ دیکھ کر ویرات کوہلی آگ بگولہ ہوگئے تھے اور جواب میں کہا تھا کہ ‘جو غیرملکی کھلاڑیوں کو پسند کرتے ہیں انہیں بھارت چھوڑ دینا چاہئے’۔

کوہلی کے ان ریمارکس کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا اور اب بولی وڈ کے سینئر اداکار نصیرالدین شاہ نے بھی انہیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ویرات کوہلی ‘بدتمیز ترین کھلاڑی’ ہیں۔

نصیر الدین شاہ نے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ ‘ویرات کوہلی نا صرف دنیا کے بہترین بلے باز ہیں بلکہ ‘بدتمیز ترین کھلاڑی’ بھی ہیں، کرکٹ میں ان کی چمک، تکبر اور برے رویے کے آگے پھیکی پڑ جاتی ہے اور ہاں میرا ملک چھوڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے’۔

نصیر الدین شاہ کا سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ کرنا تھا کہ کمنٹس کی بھرمار ہوگئی، کچھ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ کینگروز کو شکست دینے کے لئے اس قسم کا جارح مزاج رویہ ضروری ہے جبکہ کچھ لوگوں نے سینئر اداکار کی بات سے اتفاق کرتے ہوئے ویرات کوہلی پر تنقید کی ہے۔

loading...
loading...