میکسویل  اور ایرون فنچ آئی پی ایل سے باہر

715388-649115-glenn-maxwell-afp

 آسٹریلیا  کی کرکٹ ٹیم کے  دو مشہور بلے بازوں نے آئی پی ایل نہ کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ذرائع کے مطابق گلین میکسویل اور  ایرون فنچ نے آئی پی ایل  کی ڈرافٹنگ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔دونوں کھلاڑیوں نے یہ فیصلہ انگلینڈ میں ہونے والے کرکٹ کے ورلڈ کپ اور  ایشزکی وجہ سے کیا ہے ۔

اس سے پہلے میکسویل آئی پی ایل میں شرکت کر چکے ہیں اور   انہیں دہلی دئیر ڈیول نے  1.4 ملین ڈالر میں اپنی ٹیم کا حصہ بنایا تھا  جبکہ ایرون فنچ کو  کنگ الیون پنجاب نے  9 لاکھ 48 ہزار ڈالر میں ٹیم کا حصہ بنایا تھا۔

Source : ESPN

loading...
loading...