اے سی سی ایمرجنگ ایشیا کپ:367 رنز کے تعاقب میں ہانگ کانگ کی بیٹنگ

فائل فوٹو

فائل فوٹو

کراچی:اےسی سی ایمرجنگ ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کے میچ میں ہانگ کانگ کی پاکستان کے 367رنزکےہدف کےتعاقب میں بیٹنگ جاری ہے۔

جمعرات کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی پرہانگ کانگ نے ٹاس جیت کرفیلڈنگ کا فیصلہ کیا،پاکستان نے مقررہ 50اوورزمیں 3وکٹوں پر366رنزاسکورکئے ،صاحبزادہ فرحان  اورعلی عمران نے 219رنزکی شراکت بنائی۔

صاحبزادہ فرحان نے 125گیندوں پر130اورعلی عمران نے 107رنزکی اننگزکھیلی،خوشدل شاہ نے 63رنزاسکورکئے،ہانگ کانگ کی جانب سے اعزازخان نے 2کھلاڑیوں کوآؤٹ کیا۔

loading...
loading...