دوسراون ڈے، کیویز کیخلاف پاکستان فاتح

sarfaazimage

پاکستان نے دوسرے میچ میں نیوزی لینڈ کو  چھ وکٹوں سے شکست دے کر سیریز ایک  ایک  سے برابر کردی ۔

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی بہترین بولنگ نے کیوی ٹیم کو دوسونوتک محدود رکھا۔ شاہین آفریدی نے  ایک بار پھر چاروکٹیں لیکر اپنے ٹیلنٹ کے جلوے دکھائے۔

ابوظبی میں دوسرے ون ڈے میں پاکستانی بولرزنے زبردست بولنگ کی۔شاہین شاہ آفریدی نے دھوم مچائی۔ کیوی بلے بازوں پر ڈھاک بٹھائی۔ کین ولیمسن کو رن آؤٹ بھی کیا۔ شاہین نے کیرئیربیسٹ بولنگ کی۔ اڑتیس رنزدیکر چار شکارکیے۔

محمد حفیظ اور شاداب خان نے ایکنومیکل بولنگ کی،ایک ایک وکٹ اڑائی ۔فاسٹ بولرحسن علی کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔

دوسو دس رنز کے ہدف کے تعاقب میں  پاکستان کی جانب سے  امام الحق اور فخر زمان نے اننگز  اسٹارٹ کی ۔دونوں کھلاڑیوں کے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے تیرہویں اوورز تک چوون رنز اسکور کیے تاہم اس موقعے پر امام الحق انجرڈ ہوکر  ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے۔

بعدازاں  بابر اعظم کھیلنے نے فخر زمان  ساتھ مل کر 101 رنز کی شراکت قائم کی ،اس دوران اوپنر فخرزمان نے نصف سنچری بھی مکمل کی ۔

تاہم کیویز کا دوسو دس رنز کا ہدف پاکستان نے باآسانی حاصل کرلیا۔

loading...
loading...