دوسرا ون ڈے ،کیویز کیخلاف پاکستان کی شانداربولنگ،دوسونو رنز پر محدود

shaheenafridimage

نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ون ڈے میں پاکستان کی بہترین بولنگ  کیوی ٹیم کو دوسونوتک محدود رکھا۔ شاہین آفریدی نے  ایک بار پھر چاروکٹیں لیکر اپنے ٹیلنٹ کے جلوے دکھائے۔

ابوظہبی میں دوسرے ون ڈے میں پاکستانی بولرزنے زبردست بولنگ کی۔شاہین شاہ آفریدی نے دھوم مچائی۔ کیوی بلے بازوں پر ڈھاک بٹھائی۔ کین ولیمسن کو رن آؤٹ بھی کیا۔ شاہین نے کیرئیربیسٹ بولنگ کی۔ اڑتیس رنزدیکر چار شکارکیے۔

محمد حفیظ اور شاداب خان نے ایکنومیکل بولنگ کی،ایک ایک وکٹ اڑائی ۔فاسٹ بولرحسن علی کے حصے میں دو وکٹیں آئیں۔

loading...
loading...