کیویز کا پاکستان کو جیت کیلئے دو سو سڑسٹھ رنز کا ہدف

newzealandimage

نیوزی لینڈ نے تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو جیت کےلئے 267 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔

ابوظہبی میں جاری میچ میں روس ٹیلر اور لیتھم کی عمدہ بیٹنگ کے بدولت مقررہ 50 اوورز میں نیوزی لینڈ نے اسکور بورڈ پر 9 وکٹ پر 266 رنز اسکور کیے۔

کیویز کی جانب سے روس ٹیلر اور لیتھم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور دونوں نے ایک سو تیس رنز کی شراکت کی ۔ میچ میں ایک موقعے پر حفیظ کی باولنگ ایکشن پر کیویز کی جانب سے اعتراض اٹھایا گیا جس کو امپائر نے مسترد کردیا۔

تاہم ایک مرتبہ پھر کیویز دباو اس وقت آئی جب اسکے چار کھلاڑی دو رنز پر پویلین واپس لوٹ گئے تاہم اس موقعے پر کیویز نے دوبارہ فائٹ بیک کیا۔  اور مجموعی طور پر سات کھلاڑیوں کے آوٹ ہونے کے بعد مجموعہ دو سو چھیاسٹھ تک پہنچا دیا۔

پاکستان کی جانب سے شاداب اور شاہین آفریدی نے چار چار وکٹیں اپنے نام کیں۔

loading...
loading...